Friday, April 19, 2024

عمران خان ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے 8 میں سے 7 حلقوں میں خود امیدوار

عمران خان ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے 8 میں سے 7 حلقوں میں خود امیدوار
October 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے آٹھ میں سے سات حلقوں میں خود امیدوار ہیں۔

این اے 31 پشاور میں عمران خان کا مقابلہ غلام احمد بلور سے ہے، این اے 108 فیصل آباد میں عمران خان اور عابد شیر علی کا ٹاکرا ہے۔

این اے 237 کراچی ملیر میں عمران خان کا پی ڈی ایم کے عبدالحکیم بلوچ اور این اے 239 کراچی شاہ فیصل میں عمران خان کے مدمقابل ایم کیوایم کے نیئر علی ہیں۔

صرف این اے 157 ملتان میں پی ٹی آئی کی جانب سے مہر بانو قریشی الیکشن لڑ رہی ہیں، مدمقابل میں پی ڈی ایم کے علی موسیٰ گیلانی امیدوار ہیں۔