Monday, May 6, 2024

عمران خان ظل شاہ کی موت کے معاملے پر پھنس گئے ہیں، مریم اورنگزیب

عمران خان ظل شاہ کی موت کے معاملے پر پھنس گئے ہیں، مریم اورنگزیب
March 12, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ظل شاہ کی موت کے معاملے پر پھنس گئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ریلی علی بلال کی موت سے بچنے کی کوشش ہے۔ یہ ملک کا امن و امان خراب کرنے پر تلے ہیں۔ کہا کہ عمران خان کو توشہ خانہ چوری کا جواب دینا پڑے گا۔ مریم اورنگزیب نے زمان پارک کو ضمانت پارک کا نام دے دیا۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی لیک آڈیو کو بھی تسلیم کرلیا، پریس کانفرنس میں آڈیو چلا کر کہا اس آڈیو میں مریم نواز نے آڈیو میں علی بلال کی موت کو حادثہ کہا کسی کو قتل کرنے کا حکم تو نہیں دیا۔