Thursday, April 25, 2024

عمران خان ذہنی توازن کھو چکے ہیں، مریم اورنگزیب

عمران خان ذہنی توازن کھو چکے ہیں، مریم اورنگزیب
July 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے عمران خان ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان کہتے ہیں میں بتاؤں گا، ہاں بتائیں قوم کو کہ کس طرح چار سال سیاسی انتقام لیتے رہے۔ عوام سے جھوٹ بولتے رہے۔ پاورپلانٹ آپکی نالائقی کی وجہ سے بند ہیں۔ آپ نہ بھی بتائیں تو ہم آپکی نالائقی عوام کے سامنے لاتے رہیں گے۔ عمران خان بتائیں انہوں نے کیا بتانا ہے؟ مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، خارجہ پالیسی کی تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ آپ کی ترجیح بجلی بنانا نہیں فرح گوگی کے ذریعے ڈاکے مارنا تھا۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا اب عمران خان کہتے ہیں میں سب بتا دوں گا، بتائیں آپ کیا بتائیں گے؟ جس وقت ان کی کرپشن سامنے آتی تو تب آپ کو بتانا یاد آتا ہے۔ عوام کو بتائیں کہ آپ نے 4 سال سستی ایل این جی کے معاہدےکیوں نہیں کئے؟ ملک میں لوڈشیڈنگ گزشتہ حکومت کی وجہ سے ہے۔ گزشتہ حکومت نے ن لیگ کے بنائے گئے بجلی کے منصوبوں میں تاخیر کی۔ چارسال تک نیب، نیازی گٹھ جوڑ کے باوجود کوئی مقدمہ ثابت نہیں ہو سکا۔ بشریٰ بی بی اور فرح گوگی بنی گالا میں بزنس ٹرانزیکشن کراتی رہیں۔ عمران خان اپنے سیاسی مخالفین کی فون کال کی ریکارڈنگ کرتے رہے۔