لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کو جوب دیتے ہوئے کہا ہائے غالب کیسے گر گئے؟
Oh,how the mighty have fallen!Your squeals are not amiss as you have been the king of conspiracies,thriving & surviving on them with the help of your Godfather Faiz & his vestiges. Now watch the ‘spoilt brat’ checkmate you so Godsons & pawns like you are relegated to irrelevance. https://t.co/TvBnFnk7VL
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 25, 2023
ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں لکھا کہ عمران خان تمہاری چیخیں غلط نہیں کیونکہ تم سازشوں کے سرغنہ رہے ہو۔ عمران خان تم اپنے گاڈفادر فیض اور اس کے ٹولے کی مدد سے انہی سازشوں پر پلتے رہے ہو، اب تمہارے جیسے لاڈلے اور پیادے ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائیں گے۔
The fact that you are avoiding courts and begging for adjournments is a glaring admission of you being guilty. Plastered leg will no more save you. Man up & face the law. https://t.co/hwtGVaPDtg
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 25, 2023
مریم نواز نے مزید لکھا کہ آپ کی "چور ڈاکو" کی داستان نہ صرف منہ کے بل گر گئی ہے بلکہ توشہ خانہ کی ڈکیتی پکڑی گئی۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ عدالتوں سے گریز کر رہے ہیں اور التواء کی بھیک مانگ رہے ہیں، آپ کے مجرم ہونے کا واضح اعتراف ہے۔