Saturday, April 20, 2024

عمران خان سیاسی محاذ پر پھر سرگرم، تحریک انصاف کے اہم اجلاس طلب کرلیے

عمران خان سیاسی محاذ پر پھر سرگرم، تحریک انصاف کے اہم اجلاس طلب کرلیے
April 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان سیاسی محاذ پر پھر سرگرم ہوگئے، تحریک انصاف کے اہم اجلاس طلب کرلیے۔

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اور سینئر قیادت کے اجلاس بنی گالا میں ہونگے، اجلاسوں میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔ عمران خان اجلاسوں میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کرینگے۔

اجلاسوں میں انتخابی مہم عوامی رابطہ مہم پر مشاورت ہوگی، پی ٹی آئی اجلاسوں میں قومی اسمبلی سے استعفوں کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔