Saturday, April 20, 2024

عمران خان سیاست میں زندہ رہنے کیلئے ہر شام غل غپاڑہ کرتے ہیں، سعید غنی

عمران خان سیاست میں زندہ رہنے کیلئے ہر شام غل غپاڑہ کرتے ہیں، سعید غنی
October 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے عمران خان سیاست میں زندہ رہنے کیلئے ہر شام غل غپاڑہ کرتے ہیں۔

 سعید غنی نے کہا عمران نیازی جھوٹا ترین آدمی ہے۔ عمران نیازی کرپشن کی “گوگیوں” کا سردار ہے۔ عمران نیازی کو جیل جانے کے ڈر سے نیند نہیں آرہی۔ عمران نیازی عوام کے ووٹوں کی لاج نہیں رکھتے۔ انشاءاللہ ضمنی انتخابات میں منہ کی کھائیں گے

انہوں نے کہا شیخ رشید چاہتے ہیں عمران نیازی کل کی بجائے آج جیل جائے۔ عمران نیازی نے جیل بھرو تحریک پر یوٹرن لے لیا ہے۔ عمران نیازی کو کراچی والے گدو بندر کا راستہ دکھائیں گے۔