Tuesday, April 16, 2024

عمران خان صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے رہنما ہیں، پرویز الہی

عمران خان صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے رہنما ہیں، پرویز الہی
March 15, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہی کہتے ہیں عمران خان صرف پاکستان نہیں، پوری دنیا کے مسلمانوں کے رہنما ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نون لیگ اور نگراں حکومت پنجاب میں الیکشن کے خوف سے پاگل ہو چکی، رانا ثنا اللہ اور محسن نقوی زمان پارک میں خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔

دوسری طرف اسد عمر کا کہنا تھا کہ نہ جانے عمران خان پر کیا کیس ہے جس کیلئے اتنی بڑی فورس بھیج کر گرفتار کرنا چاہتے ہیں، مراد سعید بولے عمران خان کے سپاہی  پارٹی چیئرمین  کی حفاظت کیلئے ڈٹ کے کھڑے ہیں۔