Sunday, September 8, 2024

عمران خان سمیت تمام کارکنوں نے جدوجہد کے بعد اقتدار حاصل کیا، چودھری سرور

عمران خان سمیت تمام کارکنوں نے  جدوجہد کے بعد اقتدار حاصل کیا، چودھری سرور
January 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزیراعظم عمران خان سمیت تمام کارکنوں نے 22 سال کی جدوجہد کے بعد اقتدار حاصل کیا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے بےنظیر بھٹو نے بھی قربانیاں دیں۔ برے وقت میں کسی کو چھوڑ کر نہیں جاتا بلکہ انکا ساتھ دیتا ہوں۔

چودھری سرور نے کہا اس سال مارچ کے آخر تک پنجاب میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے، آب پاک اتھارٹی مخیر حضرات کیساتھ ملکر فلٹریشن پلانٹس لگا رہے ہیں۔ سولر پاور واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی ہمارے منصوبے کا حصہ ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کیساتھ ملکر میں نے ریسکیو ون ون ٹوٹو شروع کی، پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخاب میں پارٹی ورکرز کو حصہ دینا چاہیے۔ نواز شریف اور شہباز شریف سے جلاوطنی میں میرا رابطہ تھا۔

ادھر ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کہتے ہیں، ن لیگ جنوبی پنجاب صوبہ پر منافقت کا مظاہرہ کررہی ہے، دونوں جماعتیں جنوبی پنجاب کی احساس محرومی میں برابر کی شریک ہیں۔