لاہور (92 نیوز) – قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں طبی معائنہ ہوا۔
شوکت خانم اسپتال میں میڈیکل بورڈ کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کے معمول کے ٹیسٹ کیے گئے۔
اس سے قبل گزشتہ روز میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا سی ٹی اسکین اور ایکسرے رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا تھا، ڈاکٹرز کے مطابق زخموں میں بہتری آرہی ہے، جلد ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ دو روز سے اسپتال میں عمران خان کی عیادت کے لیے پی ٹی آئی اور اتحادی سیاستدانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، شاہ محمود قریشی، میاں اسلم اقبال، اعظم سواتی، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگر کی شوکت خانم اسپتال آمد ہوئی۔