Tuesday, April 23, 2024

عمران خان سے پنجاب کابینہ کے ارکان کی ملاقات، صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر غور

عمران خان سے پنجاب کابینہ کے ارکان کی ملاقات، صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر غور
September 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب کابینہ کے ارکان کی ملاقات ہوئی جس میں صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر غور کیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کابینہ ارکان کو پنجاب کے ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ارکان اسمبلی کو آئندہ لائحہ عمل کیلئے گائیڈ لائنز دیں۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی تحریک انصاف پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے، پرویز الہٰی ایک عملی سیاستدان ہیں، ہم نے بھرپور ساتھ دینا ہے، پنجاب میں تحریک انصاف سے عوام حقیقی آزادی کے ایجنڈے کی تکمیل توقع کر رہے ہیں، پنجاب کی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے موقف پر عوام کے ساتھ کھڑی رہے۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے، فوری انتخابات تحریک انصاف کی ضرورت نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہیں، انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، پرامن انتخاب کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے۔