Thursday, March 28, 2024

عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، کرسچن ٹرنر نے عمران خان کی خیریت دریافت کی

عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، کرسچن ٹرنر نے عمران خان کی خیریت دریافت کی
November 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی۔ کرسچن ٹرنر نے عمران خان کی خیریت دریافت کی۔

عمران خان 26 نومبرکی کال کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہیں۔ زمان پارک میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ عمران خان سے مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ، زلفی بخاری اور برگیڈئیر ریٹائرڈ  مصدق عباسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں 26 نومبر کی کال اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمر سرفراز چیمہ نے عمران خان کو سکیورٹی پر بریفنگ دی۔

ملاقات کے دوران عمران خان کو راولپنڈی میں شرکا مارچ کی خیمہ بستی اور قیام و طعام کے بندوبست بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ حقیقی آزادی مارچ کے قافلوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ عمران خان سے فواد چودھری اور حامد خان بھی ملے اور حملے کی ایف آئی آر کے معاملے پر قانونی مشاورت کی۔

جڑانوالہ کے شہری وحید نیازی اور مبشر جٹ اونٹ کا صدقہ دینے کیلئے زمان پارک پہنچے۔ وحید نیاز نے کہا کہ اپنے قائد کی جان کا صدقہ دینے کیلئے اونٹ لایا ہے۔

عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر بھی تھے جنہوں نے عمران خان سے ان کی خیریت دریافت کی۔