Friday, April 19, 2024

عمران خان قومی اسمبلی کی تمام خالی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے

عمران خان قومی اسمبلی کی تمام خالی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے
January 29, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان قومی اسمبلی کی تمام خالی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔

زمان پارک لاہورمیں پی ٹی آئی کی کورکمیٹی اورپارلیمانی کمیٹی کے اجلاس ہوئے،جن میں چارقراردادیں منظورکی گئیں،شاہ محمود قریشی اوراسد عمر نے پاس کی گئیں قراردادیں میڈیا کے سامنے پیش کیں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں عمران خان امیدوارہوں گے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسدعمرنے کہا پنجاب میں الیکشن کے لیے دائر رٹ دائر ہوچکی۔ کے پی میں بھی رٹ دائرکی جائے گی، انہوں نے کہا عدالتیں آئین کی حفاظت کریں گی۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ معاشی تباہی کے باعث ملک دیوالیہ پن کے دھانے پر آچکا ہے۔ انہوں نے کہا پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا جو طوفان آئے گا وہ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہوگا۔