Sunday, September 8, 2024

عمران خان قوم کو گمراہ کررہے ہیں، سعید غنی

عمران خان قوم کو گمراہ کررہے ہیں، سعید غنی
April 5, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی کہتے ہیں عمران خان قوم کو گمراہ کررہے ہیں اور انارکی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ عمران خان کے اکسانے پر احتجاج کیلئے باہر نہیں نکلے۔

سندھ کےوزیراطلاعات سعید غنی نےسندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ کرنےانارکی پھیلانےکی کوشش کررہےہیں۔ انہوں نےکہاکہ پہلی مرتبہ سویلین صدر وزیراعظم ،کابینہ ارکان نےآئین کو توڑا ہے جس شخص نےآئین توڑا وہ غدار ہے۔

وزیراطلاعات سندھ نےکہاکہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ اسپیکر آئین  سے بالاتر شہنشاہ عالم ہے۔ طے کرنا ہے کہ آئین کے تحت چلناہے یا  انا کے تحت چلناہے۔

سعیدغنی نےبتایاکہ امریکی قونصل خانے میں ایک میٹنگ میں وہ اور عمران اسماعیل موجود تھے۔ میٹنگ میں عمران اسماعیل نےکچھ نہیں بولا جبکہ انہوں نےامریکہ کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنےکا کہا۔

وزیراطلاعات نےقوم کا شکریہ ادا کیاکہ وہ عمران خان کےاکسانے پراحتجاج کےلیےنہیں نکلے۔

سعیدغنی نےکہاکہ آرٹیکل چھ کےتحت سنگین غداری کےکیس میں سزا ہونی چاہیے۔