Wednesday, May 1, 2024

عمران خان قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں، شرجیل میمن

عمران خان قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں، شرجیل میمن
November 2, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے عمران خان قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

 نیوز کانفرنس سےخطاب کے دوران شرجیل میمن نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ اپنے مقاصد کیلئے خون خرابہ چاہتے ہیں ۔ یہ خود کو نیک اور دوسروں کو برا سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے غیر آئینی قوتوں کا استعمال کیا۔ کپتان کو اسرائیلی بھارتی فنڈنگ سے پاکستان کے خلاف کھڑا کیا گیا ہے۔ عبدالستار ایدھی اور ڈاکٹر اسرار سمیت ہر فرد نے کئی سالوں پہلے نشاندہی کر دی تھی۔

شرجیل میمن نے الزام عائد کیا کہ لانگ مارچ اور سوشل میڈیا مہم کے لیے بھارت و اسرائیل کا پیسہ استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو چیلنج دیا کہ اگر وہ حلف پر کہہ دیں کہ 2018 کے الیکشن شفاف تھے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔