Friday, April 26, 2024

عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس، ملزم نوید کا مزید تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا

عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس، ملزم نوید کا مزید تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا
November 29, 2022 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس میں مرکزی ملزم نوید کا مزید تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ مرکزی ملزم نوید کو جسمانی ریمانڈ کی مدت پوری ہونے پر گوجرانوالہ کی انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کا مزید 13 روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے 12 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کیس کے مرکزی ملزم نوید پر تھانہ سٹی وزیرآباد  میں ناجائزاسلحہ رکھنے کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کیس کے تفتیشی افسر انور شاہ کی مدعیت میں  ایف آئی آر درج کی گئی۔ پولیس کے مطابق  ملزم نے عمران خان اوران کے ساتھیوں پر جس پستول سے فائرنگ کی وہ غیرقانونی تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر جائے وقوعہ کے قریب واقع حویلی سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی ٹیم وزیرآباد میں کنٹینر پر پہنچی ۔ ٹیم کے ارکان نے کنٹینر کا تفصیلی معائنہ کیا اور مزید شواہد اکٹھے کیے۔ اس موقع پر کنٹینر کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔