Friday, March 29, 2024

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو تحقیقات میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو تحقیقات میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی
November 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو تاحال تحقیقات میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی۔

ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سی ٹی ڈی چوہنگ میں ملزمان نوید ، وقاص اور ساجد سے 5 بار تحقیقات کیں۔ جے آئی ٹی ٹیم 16 نومبر ، 17 نومبر ، 18 نومبر ، 19 نومبر اور گزشتہ رات بھی سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز گئی۔ جے آئی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈوگر سمیت چار افسران سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز گئے۔ آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی شاہ ڈی جی خان میں ہونے کے باعث ٹیم کے ساتھ نہ جا سکے۔ جے آئی ٹی کے ممبر احسان اللہ چوہان ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے باعث ٹیم کو تاحال جوائن نہ کر سکے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے ملزم نوید ،وقاص اور ساجد سے مختلف سوالات پوچھے، تحقیقات میں خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی۔

وزیرآباد میں وقوعہ کے وقت پانچ سو پولیس اہلکار تعینات تھے۔ آئی جی پنجاب کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کنٹینر کے قریب 82 افسران و اہلکاروں کے بیانات قلمبند کر چکی ہے۔ ایلیٹ فورس، پنجاب کانسٹیبلری اور مختلف اضلاع کے پولیس افسران و اہلکاروں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ جے آئی ٹی جلد ہی ا پنی رپورٹ مرتب کرکے حکومت کو بھجوائے گی۔