Saturday, September 14, 2024

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، جے آئی ٹی کام شروع نہ کر سکی

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، جے آئی ٹی کام شروع نہ کر سکی
November 15, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - عمران خان پر قاتلانہ حملے کو بارہ روز گزر گئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی بنائی گئی جے آئی ٹی کام شروع نہ کر سکی۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ارکان کو تاحال باضابطہ طور پر آگاہ ہی نہیں کیا گیا۔ مرکزی ملزم نوید کو بھی اب تک گوجرانوالا کی مقامی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ جے آئی ٹی ارکان کو تاحال باضابطہ طور پر آگاہ ہی نہیں کیا گیا۔ محکمہ داخلہ واقعہ کی تفتیش کے لئے صرف لیٹر ہی جاری کر سکی۔ جے آئی ٹی ارکان کو اب تک پنجاب حکومت یا آئی جی آفس سے کسی نے آگاہ تک  نہیں کیا۔ آئی جی پنجاب بھی مقدمہ درج ہونے کے بعد 14 روز کیلئے چھٹی پر چلے گئے۔

جے آئی ٹی کے ذرائع نے بتایا کہ قائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ کی جانب سے بھی تفتیش کے لئے کوئی حکم نہیں ملا۔ ملزم کی تاحال گرفتاری  بھی نہیں ڈالی جا سکی۔