Thursday, April 25, 2024

عمران خان پر قاتلانہ حملے پر پولیس اور سکیورٹی اداروں کی ابتدائی تحقیقات مکمل

عمران خان پر قاتلانہ حملے پر پولیس اور سکیورٹی اداروں کی ابتدائی تحقیقات مکمل
November 4, 2022 ویب ڈیسک

گجرانوالا (92 نیوز) - عمران خان پر قاتلانہ حملے پر پولیس اور سکیورٹی اداروں کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہو گئی۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گیارہ گولیوں کے خول ملے۔ نو خول چھوٹے پستول کی گولیوں اور دو بڑے اسلحہ کی گولی کے ہیں ۔ جاں بحق نوجوان معظم ملزم کو پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ واقعہ میں تیرہ  افراد زخمی ہوئے ۔ چار افراد  گولیاں لگنے  سے زخمی ہوئے اور باقی افراد کے زخموں کی نوعیت الگ ہے۔ پولیس کے مطابق فیصل جاوید گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے  افراد میں شامل نہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان پر فائرنگ کے معاملے کو سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔ مدعی کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست آتے ہی اس وقعے کی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ جاں بحق ہونے والے کارکن معظم کی لاش سول اسپتال کے سرد خانے میں ہے جس کا تاحال پوسٹ مارٹم بھی نہیں ہو سکا۔ ایم ایس سول اسپتال کے مطابق فائرنگ کا مقدمہ درج ہونے سے قبل پوسٹ مارٹم نہیں کیا جا سکتا۔