Wednesday, April 24, 2024

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی سربراہی تبدیل

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی سربراہی تبدیل
November 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی سربراہی تبدیل کردی گئی۔

آر پی او ڈیرہ غازی خان خرم علی کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نیا سربراہ بنا دیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی میں طارق رستم چوہان، احسان اللہ چوہان، ملک طارق محبوب اور نصیب اللہ خان بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کے پاس کسی بھی فرد کو ٹیم میں شامل کرنے کا اختیار ہوگا۔

اس سے قبل 9 نومبر کو راجہ بشارت کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی لا اینڈ آرڈر کمیٹی کے اجلاس میں مشیرِداخلہ عمر سرفراز چیمہ، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عمران خان حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کنٹینر کو مخصوص سکیورٹی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ راجہ بشارت نے کنٹینر پر بلٹ پروف روسٹرم اور شیشہ نصب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا پولیس اور ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سے رابطہ رکھیں۔ سنائپرز کی تعیناتی اور دیگر سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔