Sunday, December 3, 2023

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے، خواجہ آصف

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے، خواجہ آصف
November 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرِدفاع خواجہ آصف نے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا واقعے کے پیچھے مذہبی جنون کارفرما ہے۔ تحریک انصاف حملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر شازیہ مری بولیں پُرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اشتعال انگیزی نہیں ہونی چاہیے، عمران خان کو بس کسی طریقے سے اقتدار واپس چاہیے۔

دریں اثناء قومی اسمبلی کا اجلاس پیر شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔