Saturday, July 27, 2024

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی جانیوالی جے آئی ٹی پھر تبدیل

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی جانیوالی جے آئی ٹی پھر تبدیل
January 22, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے بنائے جانے والی جے آئی ٹی ایک بار پھر تبدیل کردی گئی۔

محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی سربراہ کیساتھ اختلافات رکھنے والے تمام ارکان تبدیل کر دئیے۔ نئی جے آئی ٹی میں کسی بھی سینئر افسر کو شامل نہیں کیا گیا۔

نئے ارکان میں ڈی پی او ڈی جی خان محمد اکمل، ایس پی انجم کمال، ڈی ایس پی سی آئی اے جھنگ ناصر نواز شامل ہیں۔ کسی بھی محکمہ کے چوتھے رکن کے تقرری کا فیصلہ جے آئی ٹی کے سپرد کردیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

پرانے ارکان نے جے آئی ٹی سربراہ پر اعترضات اُٹھائے تھے۔