لاہور (92 نیوز) - مشیرِداخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے اصل مجرموں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں، گرفتار ملزم کو انتہائی سخت سکیورٹی میں رکھا گیا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ عمران خان اداروں کے خلاف کوئی بات نہیں کررہے ہیں، پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، وفاق پر قابض ٹولہ سیاسی شہید بننا چاہتا ہے۔