Friday, April 19, 2024

عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تیسرے روز بھی درج نہ ہو سکا

عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تیسرے روز بھی درج نہ ہو سکا
November 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملے کا مقدمہ تیسرے روز بھی درج نہ ہو سکا۔

اندراج مقدمہ کی درخواست پر قانونی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، ایک مقدمہ مقتول کارکن کے لواحقین اور دوسرا مقدمہ عمران خان کی مدعیت میں درج کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او گجرات غضنفر علی کا کہنا ہے فیصلہ ہونا ہے کہ مقدمہ کس تھانہ میں درج کیا جائے، واقعہ دہشت گردی کا ہے اس لئے مقدمہ سی ٹی ڈی کا بنتا ہے ملزمان بھی انہی کے پاس ہیں۔