Friday, September 13, 2024

عمران خان پر قاتلانہ حملے اور ارشد شریف قتل کی سازش لندن میں ہوئی، مبینہ ترجمان نون لیگ لندن

عمران خان پر قاتلانہ حملے اور ارشد شریف قتل کی سازش لندن میں ہوئی، مبینہ ترجمان نون لیگ لندن
November 21, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - نون لیگ لندن کے مبینہ ترجمان تسنیم حیدر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا عمران خان پر قاتلانہ حملے اور ارشد شریف قتل کی سازش لندن میں ہوئی۔

نون لیگ لندن کے مبینہ ترجمان تسنیم حیدر کے مطابق نوازشریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں تین ملاقاتیں ہوئیں، ناصر بٹ نے نوازشریف سے انکا تعارف گجرات کے مضبوط شخص کے طور پر کرایا۔ نوازشریف سے ملاقات میں کہا گیا ارشد شریف اور عمران خان کا قتل کرنا ہے۔

مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کہتے ہیں تسنیم حیدر سے رابطہ ہوگیا ہے، انہیں شامل تفتیش کر لیا، نون لیگ کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت سے بھی تفتیش ہوگی۔