Wednesday, May 8, 2024

عمران خان پر حملہ سوچا سمجھا تھا، 3 افراد ملوث ہیں، فواد چودھری

عمران خان پر حملہ سوچا سمجھا تھا، 3 افراد ملوث ہیں، فواد چودھری
January 4, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان پر حملہ سوچا سمجھا تھا، حملے میں تین افراد ملوث ہیں ایک پکڑا گیا دو کی تلاش جاری ہے۔

بدھ کے روز پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش عمران خان کو قتل کرنا اور ملک میں انتشار پھیلانا تھا۔ عمران خان نے دو جلسوں میں اپنے اوپر ہونے والی سازش کا بتایا تھا۔

فواد چودھری نے کہا کہ صحافی وقار ستی نے عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت کی ویڈیو پھیلائی، وقار ستی ن لیگ کے ایک میڈیا ونگ میں شامل ہیں۔ میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس میں وہی کہا، جو وقار دستی نے ٹویٹ کیا، مریم نواز نے بھی ایسی ہی پریس کانفرنس کی، پھر یہی گفتگو رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف دہراتے ہیں۔ 6 بجکر ایک منٹ پر غریدہ فاروقی نے ویڈیو ٹویٹ کی، اسی کو وقار ستی اور حامد میر ٹویٹ کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کے گارڈز کے اسلحہ کا فرانزک کروایا گیا جس سے پتہ چلا کہ گارڈز کی طرف سے کوئی فائر نہیں کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق 3 حملہ آوروں نے حملہ کی کوشش کی، ایک گرفتار ہوگیا، 2 کی تلاش جاری ہے۔ عمران خان حملے کے بعد ہسپتال نہیں پہنچتے تو ایک اعترافی ویڈیو رلیز کر دی جاتی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا جسکی ابھی تک تحقیق جاری ہے۔