راولپنڈی (92 نیوز) - عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے عمران خان پر حملے میں ایک نہیں زیادہ ملزم ملوث ہیں، ایک خاص سوچ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سعودی عرب واقعہ پر شیخ رشید کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،،پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو شیخ رشید احمد کا کہنا تھا عمران خان پر حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔
دورا ن سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز نےاستفسار کیا کہ واقعہ پر درج ایف آئی آر کے دیگر ملزمان کے خلاف کیا کاروائی کی گئی؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ان میں سے کچھ لوگ ملک سے باہر ہیں۔
اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے دلائل دئیے کہ شیخ رشید کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، ٹریول ہسٹری کے مطابق وہ اس وقت پاکستان میں تھے۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ میں اس پر نہیں جارہا کہ بندہ پاکستان پاکستان میں ہے یا نہیں باقی ملزمان کے خلاف کاروائی آپ کیا کر رہے ہیں
ان کے وارنٹ و اشتہار جاری کرائیں۔
عدالت نے ایک ہفتے میں واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کا تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت سولہ نومبر تک ملتوی کردی۔