راولپنڈی (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے خلاف راولپنڈی کے 16 مقامات پر کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین نے لاہور اور پشاور موٹروے سے اسلام آباد آمدورفت کے راستے بند کردئیے، مختلف علاقوں میں کارکنان نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردی ہیں۔
راستے کھلوانے کے لئے پولیس اور رینجرز کے دستے طلب کیے گئے، اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے راستوں پر ٹریفک معطل جبکہ سری نگر ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔