Monday, September 16, 2024

عمران خان پر حملے کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج و دھرنا، موٹروے سمیت کئی راستے بند

عمران خان پر حملے کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج و دھرنا، موٹروے سمیت کئی راستے بند
November 8, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - عمران خان پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج اور دھرنا جاری ہے، راولپنڈی میں مری روڈ سمیت کئی مقامات، موٹروے اور راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے راستے بند ہیں۔

راولپنڈی کے مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کا دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے، تعلیمی اداروں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہے۔ شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

راولپنڈی میں مری روڈ سمیت کئی مقامات، موٹروے اور راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے راستے بند ہیں۔ ایم ٹو موٹروے پر بھی ٹریفک معطل ہے، لوگوں کو سفر میں مشکلات کا سامان ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

صوبائی وزیر راجا بشارت کا کہنا ہے عمران خان پر حملے کی مطلوبہ ایف آئی آر کے اندراج تک احتجاج جاری رہے گا۔

ادھر لاہور میں بھی پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے، آئی جی آفس کے باہر نفری بڑھا دی گئی، گورنرہاؤس میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔