لاہور (92 نیوز) - وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے ہماری ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی، چیف جسٹس سے درخواست ہے ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جو عمران خان پر حملے، ارشد شریف کے قتل اور اعظم سواتی پر تشدد کی تحقیقات کرے۔
سوموار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہت سے پارلیمنٹیرنز اور عوام حقائق جاننا چاہتے ہیں، کراچی میں عمران اسماعیل بولے سپریم کورٹ اپنے احکامات پر عمل کرائے، حملے کی ایف آئی آر درج کرائی جائے۔
رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی درج نہیں ہو رہی، انہوں نے ڈیرھ سو سال پرانہ قانون بدل دیا، کسی کو بھی خود پر حملے کی ایف آئی درج کرانے کا حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعظم سواتی پر تشدد کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے، عوام کا اداروں پر سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے، سیاسی فیصلے پارلیمنٹرینز اور سیاستدانوں نے کرنے ہیں۔
پشاور میں شوکت یوسفزئی نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملہ ہوا، ابھی تک ایف آئی آر تک درج نہیں کی جارہی، عدالت انصاف دے۔