لاہور (92 نیوز) - وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے حملے کی تحقیقات تاحال شروع نہ ہو سکیں۔ جے آئی ٹی کو ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم ، اے آئی جی مانیٹرنگ انویسٹی گیشن برانچ پنجاب احسان اللہ چوہان، ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی ملک طارق محمود اور ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللہ جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی کے نئے سربراہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔