Wednesday, April 24, 2024

عمران خان پر حملے کی درست تفتیش نہ ہونے کے ذمہ دار رانا ثناء ہیں، یاسمین راشد

عمران خان پر حملے کی درست تفتیش نہ ہونے کے ذمہ دار رانا ثناء ہیں، یاسمین راشد
February 25, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی درست تفتیش نہ ہونے کے ذمہ دار رانا ثناء ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ قاتلانہ حملے کی تحقیقات صحیح نہیں ہونے دے رہے۔ شواہد کو ضائع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ نگران حکومت بھی نون لیگ کے زیرکنٹرول ہے، آپ مقبول ہیں تو ملک میں الیکشن کرائیں۔ ہم الیکشن کی نئی تاریخ مانگ رہے ہیں، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس وقت نگران حکومت مکمل طور پر بوکھلا چکی ہے۔

ادھر دوسری جانب زمان پارک لاہور کے باہر لگے کیمپوں کے باسیوں نے بوریا بستر لپیٹنا شروع کردیا، جیل بھرو تحریک میں حصہ لینے والے قائدین اور سابق ارکان اسمبلی کی گرفتاری کے بعد کیمپوں سے کارکن بھی روانہ ہونے شروع ہوگئے۔ زمان پارک کے باہر مزید کارکنان کی ذمہ داریاں لگا دی گئیں۔