Wednesday, April 24, 2024

عمران خان پر حملے کی عدالتی تحقیقات کیلئے پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

عمران خان پر حملے کی عدالتی تحقیقات کیلئے پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع
November 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی عدالتی تحقیقات کرانے کیلئے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے نامزد نام مقدمے میں شامل کرنے اور اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اعظم سواتی کے معاملے کی تحقیقات اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی استدعا جبکہ صحافی ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

لاہوررجسٹری میں شاہ محمود قریشی، عثمان بزدار، شفقت محمود اور دیگر ارکان نے درخواست جمع کرائی، کراچی رجسٹری میں عمران اسماعیل اور فردوس شمیم نقوی نے درخواست دائر کی، پشاوررجسٹری میں شوکت یوسفزئی، عاطف خان سمیت صوبائی وزراء نے پٹیشن دائر کی۔

پاکستان تحریک بلوچستان کی جانب سے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملے اور اعظم سواتی کے ساتھ ہونے والے واقعے کے حوالے سے سپریم کوئٹہ رجسٹر ی میں درخواست دائر کردی گئی، پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر قاسم سوری کا کہنا ہے کہ دونوں کے واقعات سے متعلق عدلیہ سے سوموٹو نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔