Sunday, May 5, 2024

عمران خان پر حملے کےخلاف راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا تیسرے روز بھی احتجاج

عمران خان پر حملے کےخلاف راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا تیسرے روز بھی احتجاج
November 9, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - عمران خان پر حملے کےخلاف راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

مری روڈ اقبال پارک کے مقام پر دونوں اطراف سے بند ہے۔ آئی جے پی روڈ پیرودھائی موڑ اور راولپنڈی روڈ پر بھی ٹریفک معطل ہے۔ اولڈ ایئرپورٹ روڈ گلزار قائد کے مقام پر بھی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے خیمہ لگا کر سڑک کو بند کر رکھا ہے۔ شمس آباد کے مقام پر دونوں اطراف سے مرکزی شاہراہ بند ہے۔ دونوں اطراف سروس روڈ ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔ سروس روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد کے علاوہ باقی تمام شہروں میں احتجاج ختم کر دیا گیا۔ عمران خان کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ عوامی مشکلات کے پیش نظر احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کی گئی۔