Friday, April 26, 2024

عمران خان پر حملے کےخلاف راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج چوتھے روز جاری

عمران خان پر حملے کےخلاف راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج چوتھے روز جاری
November 10, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - عمران خان پر حملے کےخلاف راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے۔ کارکن بھرپور ناشتہ کرکے تازہ دم ہو گئے۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے مری روڑ کو دونوں اطراف سے بند کیا ہوا ہے۔ مری روڑ کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ دھرنے کی وجہ سے راولپنڈی میں تعلیمی ادارے آج بھی مکمل طور پر بند ہیں۔

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام  میٹرک کے پریکٹیکل امتحان کو آج منسوخ کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے داخلہ بند ہے جبکہ ریڈ زون میں انٹری کے لئے ایوب چوک، سرینہ چوک اور مارگلہ روڈ کھلا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے اسلام آباد کی صورتحال نارمل ہے۔ بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے۔ شہر اقتدار میں تمام شاہراہیں کھلی ہیں۔