لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
بیان ریکارڈ کرنے کیلئے ڈی پی او گجرات نے اپنا موبائل ایس ایچ او کے حوالے کیا، ریکارڈنگ کے بعد موبائل واپس ڈی پی او کو دے دیا گیا۔
فوٹیج پر تاریخ 3 نومبر 2022 اور ریکارڈنگ کا وقت 5 بجکر 28 منٹ درج ہے۔