Sunday, May 12, 2024

عمران خان پاکستانی سیاست کا ماضی ہوچکے، اپنی ہر بات کی نفی کرتے ہیں، سعید غنی

عمران خان پاکستانی سیاست کا ماضی ہوچکے، اپنی ہر بات کی نفی کرتے ہیں، سعید غنی
December 5, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - صوبائی وزیر سعید غنی نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان پاکستانی سیاست کا ماضی ہوچکے، وہ اپنی ہر بات کی نفی کرتے ہیں۔

سوموار کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست سنجیدہ نہیں۔ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی اور الیکشن وقت پر ہوں گے۔ سیاست میں کسی کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

سعید غنی مزید بولے کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا، انہوں نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آج تک کوئی پیش گوئی درست نہیں ہوئی۔