Friday, April 26, 2024

عمران خان پاکستان کیلئے قہر تھا، نواز شریف

عمران خان پاکستان کیلئے قہر تھا، نواز شریف
January 24, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کےلیے قہر تھا، اس نے پاکستان کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں قائد ن لیگ نے کہا کہ ایسے بندے سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب چیف آرگنائزر مسلم لیگ نون مریم نواز نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کی تقرری کے بعد عمران کا رونا شروع ہوگیا۔ پنجاب کو چلانے کا تجربہ فرح گوگی کے پاس ہے۔ کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح گوگی کو نگران وزیراعلیٰ لگا دیں؟