Saturday, April 20, 2024

عمران خان پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہے، نواز شریف

عمران خان پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہے، نواز شریف
August 3, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - نون لیگ کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے عمران خان پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔

نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ بندہ پاکستان کے لیے انتہائی خطرناک ہے ۔ اسے جتنی جلدی کیفرکردار تک پہنچایا جائے اتنا ہی بہتر ہے ۔ عمران خان نے جو ملک کے ساتھ ظلم کیا قوم اس کا نوٹس لے۔ پاکستان کو ایسے مقام پر پہنچا دیا گیا کہ پیروں پر کھڑا ہونا مشکل ہو گیا ہے۔ پاکستان کی معیشت کو وینٹی لیٹر پر لے گئے ہیں۔

نواز شریف بولے یہ بندہ غیرملکی ایجنڈا لے کر آیا تھا۔ ملک و قوم کو تباہ کرکے رکھ دیا۔ حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں اس کیخلاف ہر ممکنہ قانونی کارروائی کریں۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کوئی چھوٹی موٹی رپورٹ نہیں ہے۔ ان کے خلاف تو واٹس ایپ پر رپورٹ بنا دی گئی تھی۔