Thursday, May 2, 2024

عمران خان پاکستان میں جمہوریت کا پودا اکھاڑنا چاہتے ہیں، شہباز شریف

عمران خان پاکستان میں جمہوریت کا پودا اکھاڑنا چاہتے ہیں، شہباز شریف
April 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے عمران خان پاکستان میں جمہوریت کا پودا اکھاڑنا چاہتے ہیں۔

ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان شکست ماننے کے بجائے بھیانک سازش میں مصروف ہیں، وہ نہ کھیلنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی کو کھیلنے دینا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ کیا آپ سو رہے ہیں؟ آپ تین ہفتے بعد قومی سلامتی کمیٹی میں خط لے کر آئے، اب عوام آپ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آئین سے ٹکراؤ لے رہے ہیں، ادارے وہ تمام اقدامات اٹھائیں جس سے ارکان پُرامن طریقے سے ووٹ ڈال سکیں، اُمید ہے کل پرامن ماحول ہوگا۔

اپوزیشن رہنماء بولے کہ عمران نیازی کو تھوک کر چاٹنا ہوگا، قومیں جادوٹونے سے نہیں، محنت سے آگے بڑھتی ہیں، ان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔