Tuesday, September 17, 2024

عمران خان عوامی طاقت پر یقین رکھتے ہیں، اسد عمر

عمران خان عوامی طاقت پر یقین رکھتے ہیں، اسد عمر
November 17, 2022 ویب ڈیسک

شاہ پور (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے عمران خان عوامی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔

تحریک انصاف کا لانگ مارچ رواں دواں ہے۔ اسد عمر نے شاہ پور میں خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کی سیاست ہی نوجوانوں کیلئے ہے۔ عام آدمی کی خوشحال کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ یہ قوم حقیقی آزادی کی متلاشی ہے۔ حکمران امیر سے امیر تر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ حکمرانوں کے پاس ہیروں کے ہار آ گئے ہیں۔ بیرونی آقاؤں کے حکم مانے جاتے ہیں اور عوام کا کسی کو کوئی خیال نہیں۔

اسد عمر بولے ملک کی آمدن کم، اخراجات زیادہ ہوئے، جس کی وجہ سے قرضے لینا پڑے۔ عمران خان کی حکومت میں بحرانوں کے باوجود صورتحال بہتری کی طرف تھی۔ زرعی ملک میں فصلوں اور اناج کی بہتات تھی۔ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کے ساتھ ساتھ کسان بھی متاثر ہوا۔ عمران خان نے عوام کی حقیقی آزادی کے لیے جہاد کرنے کا فیصلہ کیا۔