Friday, April 26, 2024

عمران خان واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں بے نقاب ہوا، مریم نواز

عمران خان واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں بے نقاب ہوا، مریم نواز
August 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ عمران خان واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں بے نقاب ہوا۔

منگل کے روز الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’’عمران خان جھوٹا، کرپٹ، منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کی ایما پر کام کرنے والا ثابت ہوگیا۔ عمران خان نے ایمانداری اور حب الوطنی کا جھوٹا بت بنایا، جو آج اوندھے منہ گر گیا۔ ‘‘

مریم نواز نے مزید لکھا کہ ’’ قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔ اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا۔‘‘