Friday, May 17, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت، عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت میں 8 جون تک توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت، عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت میں 8 جون تک توسیع
May 23, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی آٹھ مقدمات میں ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی۔

سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آٹھ مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان نے مؤقف اپنایا کہ پہلے قاتلانہ حملہ، پھر جوڈیشل کمپلیکس میں بھی قاتلانہ حملہ ہوا۔ کل وزیر داخلہ کا بیان آیا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ وزیر داخلہ میری مخالف پارٹی کا ہے وہ کہہ رہا ہے میری جان کو خطرہ ہے۔ میں جب بھی گھر سے نکلتا ہوں خود کو خطرے میں ڈالتا ہوں۔

وکیل نے کہا اگر عدالت کہے تو سارے مقدمات میں آئندہ سماعت پر دلائل دے دیں گے۔

عدالت نے جے آئی ٹی کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا، عمران خان کی دہشتگردی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی۔

عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔