Monday, May 6, 2024

عمران خان نفرت اور انتشار کی سیاست کررہے ہیں، قمر زمان کائرہ

عمران خان نفرت اور انتشار کی سیاست کررہے ہیں، قمر زمان کائرہ
December 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مشیرِاُمورکشمیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے عمران خان نفرت اور انتشار کی سیاست کررہے ہیں۔

سوموار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بلاول بھٹو کے دوروں سے متعلق بیان پر افسوس ہوا، وہ ملک کو بربادی کی طرف لے کر گئے۔

قمر زمان قائرہ نے کہا کہ  دہشت گردی پھر سے سر اٹھارہی ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے، دہشتگردی پر بڑی قربانیوں کے بعد قابوپالیا تھا۔

عمران خان نے دوست ممالک کوناراض کیا، ملکی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا۔ بیرون پلیٹ فارمز پر ہم تنہا ہو کررہ گئے تھے۔ بلاول بھٹو نے فعال سفارتکاری سے پاکستان کا مؤقف دنیا بھر میں پہنچایا۔