Friday, March 29, 2024

عمران خان نے سازش کا بیانیہ رچایا، اقتدار بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا، مریم اورنگزیب

عمران خان نے سازش کا بیانیہ رچایا، اقتدار بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا، مریم اورنگزیب
March 26, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین پر لفظی وار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سازش کا بیانیہ رچایا، اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا۔

 ماڈل ٹاؤن لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا سائفر کا بیانیہ ناکام ہوا تو لانگ مارچ پھر جیل بھرو تحریک لے آئے، ان کے تماشے اب ختم ہونے کو ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا لاہور کے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا،مینار پاکستان جلسہ سے عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں ،عدالت جانے سے خطرہ ہے؟ فارن فنڈنگ سمیت تمام چوریوں کا جواب دینا پڑے گا