Thursday, April 18, 2024

عمران خان نے سابق حکمرانوں کو منی لانڈرر اور لٹیرے قرار دیدیا

عمران خان نے سابق حکمرانوں کو منی لانڈرر اور لٹیرے قرار دیدیا
January 3, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابق حکمرانوں کو منی لانڈرر اور لٹیرے قرار دیدیا۔

منگل کو حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے متعلق وائٹ پیپر جاری کرنے کی تقریب سے خطاب میں حکمرانوں پر تنقیدی وار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مے فیئر کے فلیٹس اور سرے محل منی لانڈرنگ اور لوٹ مار سے بنائے گئے۔ پوری قوم خوفزدہ ہے کہ ملک کہاں جارہا ہے، سیاسی استحکام کے بٖغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ تیس سال سے ملک پر دو خاندانوں کا قبضہ ہے، دونوں خاندانوں نے ثابت کیا وہ کتنے بڑے کرپٹ ہیں۔ اووسیزپاکستانیوں نے موجودہ حکومت کو مسترد کردیا ہے،الیکشن کا سن کر ان کی ٹانگیں کانپنا شروع کردیتی ہیں۔ ان کی پرنسس اینڈ دی پلے بوائے کی سیاست نے پاکستان کا نام بدنام کر رکھا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی چند ماہ میں ملک چھوڑچکے ہیں، ان دونوں خاندانوں نے بیرون ملک پاکستان کو بدنام کیا، دونوں نے ایک دوسرے پر مقدمات درج کرائے، دنیا میں کوئی معیشت آئیسولیشن میں نہیں چلتی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہ جہاں مرضی سے کان پکڑلیں، مسائل کا حل صرف الیکشن ہیں، عوام نے دونوں جماعتوں کو مسترد کرکے میرا انتخاب کیا، یہ آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں تو ان کو ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ سب ایک چیز پر متفق ہیں، الیکشن نہیں کرانے۔