Tuesday, April 23, 2024

عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی سائفر کی تحقیقات سے مشروط کردی

عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی سائفر کی تحقیقات سے مشروط کردی
September 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی سائفر کی تحقیقات سے مشروط کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا اگر امریکی خط کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی واپس آسکتے ہیں، بھارت کی برتری اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خارجہ پالیسی نہیں ہو سکتی، امریکا کے ساتھ تعلقات ملکی مفاد کے تحت چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر ملک کے دیوالیہ ہونے کا اعلان ہے، شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم 3 سالہ تجربے کے ساتھ حکومت چلانے کی تیاری کرچکے، ہمارے سامنے واضح روڈ میپ ہے عدالتی نظام کو درست کرکے کنٹریکٹ انفورسمنٹ کو یقینی بنائیں گے، اس عمل سے سرمایہ کاری کو تحفظ ملے گا۔ ایف بی آر کی مکمل اصلاح کرکے محصولات بڑھائیں گے۔