Wednesday, April 24, 2024

عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپس آنے کا عندیہ دے دیا

عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپس آنے کا عندیہ دے دیا
January 16, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ قومی اسمبلیوں میں نگران سیٹ اپ کیلئے واپس جا سکتے ہیں۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بولے شہباز شریف کی نیندیں اڑنے والی ہیں، قومی اسمبلی کے حوالے سےبھی پلان کرلیا ہے، ن لیگ کے ایم این ایز رابطے میں ہیں پہلے ان کا ٹیسٹ ہوگا پھر شامل ہوں گے۔

عمران خان نے کہا جنرل باجوہ ڈاکٹرائن میں کوئی کمی نہیں آئی، پی ٹی آئی کی کراچی میں ہارنے کی وجہ تنظیم کی کمزوری اور پی پی پی کی دھا ندلی ہے۔

اُن کا کہنا ہے تھا کہ یہ بری طرح پھنس گئے ہیں، رات اسحق ڈار نے پٹرول بڑھانا تھا لیکن نہیں بڑھایا، اس کا مطلب ہے کہ اب آئی ایم ایف نہیں آئے گی، ق لیگ کا مستقبل تحریک انصاف کے ساتھ ہے، ق لیگ بلے کے نشان پر لڑے گی تو ان کی جیت ہوگی، میں بھی چاہتا ہوں کہ اتحاد والا کام ختم ہو، پنجاب میں نگران وزیر اعلی کے لئے وہ نام دیے جو ن لیگ کو قابل قبول ہوں۔