Sunday, October 2, 2022

عمران خان نے عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا، آج حکومت ہچکولے کھا رہی ہے، خواجہ آصف

عمران خان نے عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا، آج حکومت ہچکولے کھا رہی ہے، خواجہ آصف
February 20, 2022 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان نے عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا۔ آج حکومت ہچکولے کھا رہی ہے۔

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ لوگ عمران خان کو ووٹ دیکر پچھتا رہے ہیں۔ میاں نواز شریف کے دور میں بجلی کے ریٹس مناسب تھے۔ چار سال میں 5 فیصد بجلی کا استعمال بڑھا۔ کاروباری سرگرمیاں کم ہونے کی وجہ سے بجلی کا استعمال کم ہوا۔ جنرل الیکشن کسی وقت بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ سال الیکشن کا سال محسوس ہورہا ہے۔ اگلے دو تین ہفتے میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا میاں نواز شریف کے خلاف سازش تیار کی گئی اور اسے نکالا گیا۔ میاں نواز شریف سے محبت کی وجہ سے ہم سب اسمبلیوں میں پہنچے ۔ ہم میں سے کسی کا بھی قدم نہیں لڑکھڑایا۔ عمران خان کی حکومت ہچکولے کھارہی ہے۔ ان کے اراکین ہم سے رابطہ کررہے ہیں کہ کوئی منصوبہ بنائیں تاکہ اسکی حکومت ختم کریں۔

انہوں نے کہاعمران خان کے ہاں لوٹوں اور لٹیروں کی اہمیت ہے۔ جو بات کی ہو اسے پھرنا نہیں چاہیے۔ مجھے طعنہ کہیں سے نہیں ملے گا کہ 32 سال میں پارٹی بدلی ہو۔ ہمارے دور میں 62 روپے لٹر پٹرول تھا، اب 162 ہو چکا ہے۔ منڈی بہاؤالدین کے جلسے میں بہت کم لوگ تھے ۔ عمران خان دو نمبر ہے جبکہ نواز شریف ایک نمبر شخصیت ہے۔ عنقریب نواز شریف پاکستان واپس آئے گا۔