Friday, March 29, 2024

عمران خان نے مذاکرات کی حکومتی پیشکش ٹھکرا دی

عمران خان نے مذاکرات کی حکومتی پیشکش ٹھکرا دی
November 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مذاکرات کی حکومتی پیش کش ٹھکرا دی۔

جمعہ کو میڈٰیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ الیکشن نہیں کرانا چاہتے تو ان سے بات کیا کرنی؟ ان لوگوں سے کیا بات کروں جنھوں نے ملک کا بیڑاغرق کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ آپ کو عزت آپ کے اعمال دیتے ہیں، خدا کا واسطہ آئین کے ساتھ چلو، آئین اور قانون میں رہ کر کام کرو، کچھ لوگ چاہتے ہیں میری فوج سے لڑائی ہو جائے، چاہتا ہوں ادارے مضبوط ہوں، ادارے مضبوط ہوں گے توملک مضبوط ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ روس سے تیل لو نہ لو آزادی تب ہو گی جب کوئی ڈکٹیٹ نہ کرے، وہ لوگ جو ان کو لے کر آئے آج خود سے سوال کریں انھوں نے کیا کیا؟

چیئرمین پی ٹی آئی بولے کہ کل تاریخ سے سب سے بڑا مجمع ہوگا، قوم میں شعور آگیا ہے، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا، ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا، سات ماہ کے دوران ہم پر ظلم کیا گیا۔