Friday, May 3, 2024

عمران خان نے ملک میں تماشا لگایا ہوا ہے، مریم اورنگزیب

عمران خان نے ملک میں تماشا لگایا ہوا ہے، مریم اورنگزیب
February 28, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے عمران خان نے ملک میں تماشا لگایا ہوا ہے، ججز کو دھمکیاں اور عدالتوں پر حملے کے بعد آج جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

منگل کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت کے بلانے پر غنڈہ گردی کرکے ضمانت منظور کرائی جاتی ہے، ایک شخص آئین اور عدالتی نظام پر حملہ آور ہے اور کوئی نوٹس نہیں۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ عمران خان پیش نہ ہو تو گرفتار کرنا چاہئیے، جیل بھرنے کا شوق بھی پورا ہو جائے گا۔ نواز شریف بیٹی کے ہمراہ روز پیش ہوسکتا ہے، عمران خان بشریٰ اور فرح گوگی کے ساتھ کیوں نہیں؟ وقت آنے پر جواب خود ہی دینا پڑتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بینکنگ کورٹ پر مہربانی کر ر ہے ہیں، توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد ہونی ہے، وہاں سے مفرور ہیں۔ عدالت پیش ہوکر جواب دینا چاہئے۔